QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر، بجلی کی بندش سے عوام پریشان

29 Jun 2020 21:58

واپڈا اہلکاروں کا موقف ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کا لوڈ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہ ہے، مگر یہ مجبوری ہے۔ عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی لہر نے عوام کو پریشان کردیا ہے، تاہم دوسری جانب رہی سہی کسر واپڈا نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں پوری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واپڈا اہلکاروں کا موقف ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کا لوڈ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہ ہے، مگر یہ مجبوری ہے۔ عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871581/جنوبی-پنجاب-میں-گرمی-کی-شدید-لہر-بجلی-بندش-سے-عوام-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org