QR CodeQR Code

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا، شاہزین بگٹی

بلوچستان کو نظرانداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

29 Jun 2020 22:48

شاہزین بگٹی سے اسلام آباد زرداری ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہزین بگٹی کے مؤقف کو بھی سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے مؤقف کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہزین بگٹی کے درمیان قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شاہ زین بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغازِ حقوق کا خصوصی پیکج ملا، پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہزین بگٹی کے مؤقف کو بھی سراہا۔
 


خبر کا کوڈ: 871590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871590/بلوچستان-کو-نظرانداز-کرنا-سلیکٹڈ-حکومت-کی-ایک-اور-سنگین-نااہلی-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org