0
Monday 29 Jun 2020 23:08

حکومت بلوچستان کیجانب سے سیندک پروجیکٹ کے مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع

حکومت بلوچستان کیجانب سے سیندک پروجیکٹ کے مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سیندک پروجیکٹ کے مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع کر دی، چائنیز کمپنی ایم سی سی کے حکام کے مطابق گذشتہ روز حکومت بلوچستان کی جانب سے وفاقی حکومت کو سیندک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چائنیز کمپنی ایم سی سی /ایس ایم ایل کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع سے متعلق کئے گئے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ چائنیز کمپنی حکام کے مطابق ایم سی سی پہلے بھی سیندک منصوبے پر کاپر اور گولڈ مائننگ کیلئے کام کررہی ہے، جس کا معاہدہ 2022ء میں ختم ہونے جارہا ہے۔ جس کیلئے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا اور معاہدے کی توسیع کی جائے گی تاہم اس سے قبل صوبائی حکومت سے لیز لینا ضروری ہے۔ جس کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا گیا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے چائنیز کمپنی کو مائننگ کیلئے لیز کا اجازت نامہ دیدیا گیا ہے، جس کے بعد چائنیز کمپنی 2022ء کے بعد بھی مزید 15سال کیلئے سیندک منصوبے پر مائننگ کرسکے گی، تاہم اس کیلئے حتمی معاہدہ وفاقی حکومت سے طے پائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لیز کی توسیع کی گئی ہے اس حوالے سے کمپنی حکام کے مطابق ایم سی سی اپنے ذاتی رسک پر 45 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن کرسکتی ہے۔ مذکورہ توسیعی لیز پر بلوچستان منرلز رولز 2002ء کے تحت عملدرآمد کیا جائیگا۔ مراسلے کی کاپی بیجنگ میں اسلامک ری پبلک آف پاکستان کے سفیر، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلٰی بلوچستان، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹاف ٹو چیف سیکرٹری، ایم ڈی ایس ایم ایل اسلام آباد، پی ایس ٹو سیکرٹری مائنز اینڈمنرلز بلوچستان کو ارسال کردی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 871591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش