0
Monday 29 Jun 2020 23:35

ملک دشمنوں کا معیشت پر حملہ ناکام، حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملک دشمنوں کا معیشت پر حملہ ناکام، حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
اسلام ٹائمز۔ حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور 3400 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کا سرمایہ کاروں کو دہشت زدہ کرنے اور حصص کی تجارتی سرگرمیاں سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، لمحہ بھر کے لئے بھی شئیرز ٹریڈنگ بند نہیں ہوئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے باوجود تیزی کا رحجان غالب رہا اور تیزی کے سبب انڈیکس کی 34 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی، 55 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت 67 ارب 94 کروڑ 79لاکھ 60ہزار357 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائی سے قبل مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کی مندی سے دوچار تھی لیکن دہشت گردی کاروائی کے دوران مارکیٹ میں حصص کی تجارتی سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رہیں اور مارکیٹ میں حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی جس سے ایک موقع پر 267 پوائنٹس تک کی تیزی بھی رونما ہوئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح حملہ آوروں کی کاروائی کے وقت اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ سمیت بروکرز سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز عمارت میں موجود تھے اور تقریبا 500 سے زائد مزید افراد کو اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں آنا تھا۔

دہشت گردی کی کاروائی کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں ڈیڑھ سو سے زائد ٹریڈرز موجود تھے، جنہوں نے قومی سیکیورٹی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے محصور ہونے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 242 اعشاریہ 31 پوائنٹس کے اضافے سے 34181 اعشاریہ 89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جب کہ کے ایس ای 30 انڈیکس 72 اعشاریہ 46 پوائنٹس کے اضافے سے 14752 اعشاریہ 61، کے ایم آئی 30 انڈیکس 383 اعشاریہ 07 پوائنٹس کے اضافے سے 54967 اعشاریہ 72 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 153 اعشاریہ 79 پوائنٹس کے اضافے سے 17054 اعشاریہ 87 پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 21 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 15 کروڑ 69 لاکھ 20 ہزار750 حصص کے سودے ہوئے، جب کہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 351 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا، جن میں 193 کے بھاؤ میں اضافہ 136 کے داموں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
خبر کا کوڈ : 871595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش