QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، آغا سراج درانی

29 Jun 2020 23:40

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے کہا کہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں، اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 871597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871597/سندھ-اسمبلی-پر-بھی-حملے-کی-اطلاعات-تھیں-ا-غا-سراج-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org