QR CodeQR Code

ہم اب وفاق کے لئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، مراد علی شاہ

30 Jun 2020 01:39

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلیٰ نے بنایا ہے، ایریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پر صوبوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب وفاق کے لئے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لئے ٹیکس جمع نہیں کریں گے اور اس متعلق میں نے وزیر ایکسائز کو کہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلیٰ نے بنایا ہے، ایریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پر صوبوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھر میں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہر ہوئے، کورونا سے متاثرہ اب تک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں اور اب تک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے مترادف ہے، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 871602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871602/ہم-اب-وفاق-کے-لئے-ٹیکس-جمع-نہیں-کرینگے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org