0
Tuesday 30 Jun 2020 02:00

سکیورٹی فورسز کی محنت سے کراچی میں امن قائم ہوا، دہشت گرد پھر خراب کرنا چاہتے ہیں، شیعہ علماء کرام

سکیورٹی فورسز کی محنت سے کراچی میں امن قائم ہوا، دہشت گرد پھر خراب کرنا چاہتے ہیں، شیعہ علماء کرام
اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر حسین زیدی اور عسکری دیوجانی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دشمن قوت بھارت کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی، سکیورٹی فورسز کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی میں امن و امان بہتر ہوا تھا جس کو یہ دہشت گردی کے ذریعے پھر خراب کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے دہشت گرد اسکولوں پر حملے کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے تھے لیکن آج ان دہشت گردوں نے ملک کے معاشی حب پر حملہ کرکے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد رہے، الحمداللہ رینجرز اور پولیس کی بر وقت کاروائی نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیئے اور شہر کراچی آج ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، ہم اس واقعے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش