QR CodeQR Code

طلبہ کو اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کرانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، عمران خان

30 Jun 2020 00:47

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دی جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شاندار کارکردگی والے طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دی جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو یہ ہدایت بھی کی کہ طلبہ کو اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کرانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ کو دینی اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ہفتے قبل 22 جون 2020ء کو اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا تھا کہ اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور پر وزارت صحت کے ساتھ اہم میٹنگ رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871608/طلبہ-کو-اسلامی-تاریخ-کے-درخشاں-باب-سے-روشناس-کرانے-لیے-ضروری-اقدامات-اٹھائے-جائیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org