0
Tuesday 30 Jun 2020 01:32

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی ملکی معیشت پر حملہ ہے، علامہ باقر زیدی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی ملکی معیشت پر حملہ ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی ملکی معیشت پر حملہ ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف سابقہ کامیاب کاروائیوں کی طرح سخت آپریشن کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ کے درد میں شریک غم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی موثر کاروائی کے نتیجے میں پاکستان دشمن عناصر کو ناکامی ہوئی، دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ہے، واقعے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش