0
Tuesday 30 Jun 2020 01:36

واڑہ سادات چنیوٹ، سید شاہ زیب علی ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل منتخب

واڑہ سادات چنیوٹ، سید شاہ زیب علی ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے یونٹ واڑہ سادات میں سید شاہ زیب علی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ کے علاوہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹیری سید غضنفر عباس اور تحیصل بھوآنہ کے سیکرٹیری جنرل سید امجد علی، جبکہ یونٹ کے تمام اراکین بھی موجود تھے۔ نو منتخب سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان سید انوار علی نے کیا۔ جبکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اسلام، حسنیت کی سربلندی کے لئے اور وطن عزیز کی سالمیت، استحکام کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور موجود رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، نیز انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آخر میں سید اخلاق الحسن شاہ نے نو منتخب یونٹ سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 871616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش