0
Tuesday 30 Jun 2020 07:45

اتحادیون کے مطالبات جائز ہیں، اسد عمر

اتحادیون کے مطالبات جائز ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جہاں پر ساتھ مل کر کام کیا جاتا ہے وہاں پر کچھ رنجشیں بھی ہوتی ہیں، سیاست میں، اتحاد میں بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کے تمام تر مطالبات جائز ہیں اور عمران خان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں، اپوزیشن انتشار کا شکار ہے اور اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں جب کہ میں فواد چوہدری کے تجزیہ سے مکمل طور پر اتفاق نہیں کرتا کہ تحریک انصاف کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین، شاہ محمود اور میرے کوئی اختلافات ہیں، ہاں اختلاف رائے مختلف موضوعات پر ہونا جمہوری پارٹی کا حسن ہے اور عمران خان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ خود فیصلے کرتے ہیں اور وزیراعظم کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے حکومت کے تمام ارکان اس کی پیروی کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری وزارت سائنس میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور موجودہ اراکین عمران خان کا ووٹ بینک لیکر اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش