0
Tuesday 30 Jun 2020 09:59

اسرائیل کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے، علی جاوید نقوی

اسرائیل کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے، علی جاوید نقوی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز تجزیہ کار اور سینئر صحافی علی جاوید نقوی نے "اسلام ٹائمز" کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم رابطے ضرور رہے ہیں، پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کی تسلیم کرنے کی باتیں محض این جی اوز کا پروپیگنڈہ ہے جو ریاستی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے، اسے اسلحہ اور پلاننگ فراہم کی جا رہی ہے جس کے تحت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑا جا رہا ہے اور وہاں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی طاقت کے سامنے انڈیا کی حیثیت بہت کمزور ہے، یہی وجہ ہے کہ انڈیا چین کے سامنے بھیگی بلی بنا ہوا ہے جبکہ اس کا غصہ پاکستان میں دہشتگردی کروا کر نکال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ انڈیا کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے اور کراچی میں سٹاک مارکیٹ پر حملہ سے پاکستان کی اطلاع درست ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی یاد رکھے پاکستانی قوم اور فوج بیدار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ علی جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ مودی "شائننگ انڈیا" کا نعرہ لے کر اقتدار میں آیا تھا لیکن اس نے اب ملک کو "ڈارک انڈیا" بنا کر رکھ دیا ہے جہاں مسلمان محفوظ ہیں نہ دیگر اقلیتیں۔ علی جاوید نقوی نے کہا کہ امریکہ میں چلنے والی احتجاجی لہر نے ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف ڈاون کر دیا ہے جبکہ جیو بائیڈن  کی مقبولت میں اضافہ ہوا ہے۔

(قارئین، تفصیلی ویڈیو انٹرویو جلد ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیا جائے گا)
خبر کا کوڈ : 871632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش