0
Tuesday 30 Jun 2020 10:00

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج صبح ضلع اسلام آباد میں محاصرہ کیا اور محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ اس موقع پر قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصروں میں رواں ماہ 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش