0
Tuesday 30 Jun 2020 11:28

خیبر پختونخوا حکومت کے نئے بجٹ میں خفیہ فنڈز کا انکشاف

خیبر پختونخوا حکومت کے نئے بجٹ میں خفیہ فنڈز کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کے خفیہ فنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ٹی آئی پالیسی کے برعکس چار کروڑ روپے سے زائد رقم کے خفیہ فنڈز کا انکشاف ہوا ہے جس میں گورنر اور وزیراعلٰی کیلئے دو دو کروڑ روپے کے خفیہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے برسراقتدار آنے کے بعد خفیہ فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بار نئے مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز مختص کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سیکرٹ فنڈ کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں گورنر سیکرٹ فنڈز کیلئے دو کروڑ اور وزیراعلٰی سیکرٹ فنڈز کیلئے بھی دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ داخلہ کیلئے 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز کے حوالے سے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 871653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش