QR CodeQR Code

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے، عبدالقادر بلوچ

30 Jun 2020 11:39

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچنج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے لیکن سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کر کے دہشتگردوں کو پسپا کیا اور کئی قیمتی جانوں کو بچایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن آج ایک بار پھر ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے انہیں شکست دیکر کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمارا امن تباہ کردے گا۔ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے، یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے لیکن عالمی برادری کی خاموشی اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچنج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے لیکن سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کر کے دہشتگردوں کو پسپا کیا اور کئی قیمتی جانوں کو بچایا۔ حملہ ناکام بنانے والے اور شہداء ہمارے ہیرو ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 871657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871657/بھارت-پاکستان-میں-دہشتگردی-براہ-راست-ملوث-ہے-عبدالقادر-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org