0
Tuesday 30 Jun 2020 11:46

مسلم لیگ (ن) نے کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے کراچی سٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز ہونیوالے حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل کا قرارداد میں کہنا تھا کہ اہلکاروں اور گارڈز نے جرات و بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے حملہ کیا۔ سمیرا کومل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کا دوبارہ سر اُٹھانا قوم کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 871658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش