0
Tuesday 30 Jun 2020 12:29

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بھی بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کر دیا۔ دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر، اقبال علی شاہ شامل ہیں۔ نیب نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014ء میں پیراں غائب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ 192 میگاواٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا اور اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو سہووال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 871677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش