QR CodeQR Code

حکمران اقتدار کو بچانے کیلئے اتحادیوں کی تلاش میں سرگرداں اور پریشان ہیں، مولانا عبدالواسع

30 Jun 2020 13:15

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ قوم سمجھ گئی کہ انہیں سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے نعروں سے ورغلایا گیا۔ سیاست میں لچرپن اور گالم گلوچ کو شامل کرکے سیاست کو بدنام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی نمائندوں سے زیادہ غیر منتخب افراد کو فنڈز دینا جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرعون کے لہجے میں بات کرنے والے اقتدار کو بچانے کیلئے اتحادیوں کی تلاش میں سرگرداں اور پریشان ہیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سمجھ گئی کہ انہیں سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے نعروں سے ورغلایا گیا۔ سیاست میں لچرپن اور گالم گلوچ کو شامل کرکے سیاست کو بدنام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی نمائندوں سے زیادہ غیر منتخب افراد کو فنڈز دینا جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ حقیقت میں حکومت کی واضح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ معیشت کو کمزور کرنے کے خلاف گہری سازش ہے۔ یہ حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جو ہر وقت کر رہی ہے۔ چار مسلح دہشت گردوں کا دن دہاڑے پوش اور حساس علاقے می داخل ہونے میں کامیاب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ بزدلانہ واقعہ میں شھید ہونے والے افراد کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور اس قسم کی حساس کاروائیوں کا تدارک ریاستی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 871703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871703/حکمران-اقتدار-کو-بچانے-کیلئے-اتحادیوں-کی-تلاش-میں-سرگرداں-اور-پریشان-ہیں-مولانا-عبدالواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org