QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مسلم رضا عابدی انتقال کرگئے

30 Jun 2020 16:41

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے مسلم رضا عابدی کے انتقال پر تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انکی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ عزاداری اور شیعہ قوم کیلئے مسلم رضا عابدی جیسی ملنسار شخصیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکرٹری مالیات، تنظیم عزاداری پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری اور انجمن امامیہ ملیر کے جنرل سیکرٹری مسلم رضا عابدی انتقال کرگئے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق کراچی میں شیعہ قومیات کی فعال شخصیت مسلم رضا عابدی انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد دربار حسینی ملیر میں ادا کی گئی اور وادی حسین (ع) میں تدفین کی گئی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے مسلم رضا عابدی کے انتقال پر تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ عزاداری اور شیعہ قوم کیلئے مسلم رضا عابدی جیسی ملنسار شخصیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ مسلم رضا عابدی کی رحلت پر اہل خانہ اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 871716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871716/کراچی-شیعہ-علماء-کونسل-کے-رہنما-مسلم-رضا-عابدی-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org