0
Tuesday 30 Jun 2020 14:46

اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہداء کے اہلخانہ و زخمیوں کیلئے ايکسچينج انتظاميہ کا فنڈز قائم

اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہداء کے اہلخانہ و زخمیوں کیلئے ايکسچينج انتظاميہ کا فنڈز قائم
اسلام ٹائمز۔ اسٹاک بروکر معروف صنعت کار عقيل کريم ڈھيڈی نے کہا ہے کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشتگردوں کے حملے ميں شہيد ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور زخمیوں کی امداد کیلئے اسٹاک ايکس چينج انتظاميہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر ديا ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ان فنڈز کا مقصد شہداء کے بچوں کی تعليم اور گھروں کے اخراجات اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملے ميں شہيد ہونے والوں کے اہلخانہ، زخمی ہونے والوں کی معاونت کی جائے گی اور بروکرز ایسوسی ایشن، اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر ديا ہے، جو آئندہ 48 گھنٹے میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید بتایا کہ شہداء کے اہلخانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جبکہ دہشتگردوں کو مارنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینچ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او میٹھادر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سول لائنز میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ آرمرز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہيں۔
 
خبر کا کوڈ : 871718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش