QR CodeQR Code

لاہور، کورونا کیسز میں کمی، 24 گھنٹوں میں 301 نئے کیس سامنے آئے

30 Jun 2020 15:53

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 446 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔ 177 مریض آئی سی یو اور 97 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 723 نئے مریض اور 46 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہزار 501 اور اموات کی تعداد 1 ہزار 727 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 301 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 47 ہوگئی ہے۔ شہر میں کورونا سے 12 اموات ہوئی ہیں اور وبا کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد 675 ہوگئی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 446 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔ 177 مریض آئی سی یو اور 97 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 723 نئے مریض اور 46 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہزار 501 اور اموات کی تعداد 1 ہزار 727 ہو گئی ہے۔

دیگر شہروں میں ننکانہ 1، راولپنڈی 90، اٹک 2، چکوال 95 اور گوجرانوالہ میں 70، سیالکوٹ 10، گجرات 12، منڈی بہاؤالدین 2، ملتان 34، خانیوال 4، وہاڑی 1، فیصل آباد 6، ٹوبہ7 اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 17، میانوالی13، خوشاب 7، بھکر 4، بہاولنگر 4، بہاولپور 7، لودھراں 1، ڈیرہ غازی خان 12، مظفر گڑھ 9، اوکاڑہ 1، ساہیوال 3 اور پاکپتن میں 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک 4 لاکھ 93 ہزار 225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور  27 ہزار 147 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871731/لاہور-کورونا-کیسز-میں-کمی-24-گھنٹوں-301-نئے-کیس-سامنے-آئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org