0
Tuesday 30 Jun 2020 21:44

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے یہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85 سالہ خاتون جو کئی امراض میں مبتلاء تھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک 50 سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ جموں کشمیر میں ہونے والی 98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔

ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اُس کے سر میں گہری چوٹ لگی تھی جس کے علاج کے دوران ہی اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ باغات برزلہ کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں مبتلاء تھی اور اُس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 871749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش