0
Tuesday 30 Jun 2020 21:40

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 566840 پہنچ گئی

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 566840 پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

اس دوران راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19459 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 13099 مریض ٹھیک ہوئے، مجموعی طور پر اب تک ملک میں 334822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش