0
Tuesday 30 Jun 2020 21:46

اسٹاک ایکسچینج حملے میں سو فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، گورنر سندھ

اسٹاک ایکسچینج حملے میں سو فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے باعث کسی بھی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے کو دہشتگردی کے نتیجے میں کمزور نہيں ہونے ديں گے، تصور کيا جا رہا تھا کہ اسٹاک مارکيٹ کريش ہو جائے گی، دہشتگرد حملے کے باوجود ايک منٹ بھی ٹريڈنگ نہيں رکی۔ گورنر عمران اسماعيل نے دو ٹوک کہا کہ دہشتگرد حملے میں سو فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، حملے کیلئے پیسہ اور منصوبہ بندی بھی بھارت نے کی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کا رخ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 871753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش