QR CodeQR Code

اسٹاک ایکسچینج حملے میں سو فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، گورنر سندھ

30 Jun 2020 21:46

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کا رخ نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے باعث کسی بھی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے کو دہشتگردی کے نتیجے میں کمزور نہيں ہونے ديں گے، تصور کيا جا رہا تھا کہ اسٹاک مارکيٹ کريش ہو جائے گی، دہشتگرد حملے کے باوجود ايک منٹ بھی ٹريڈنگ نہيں رکی۔ گورنر عمران اسماعيل نے دو ٹوک کہا کہ دہشتگرد حملے میں سو فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، حملے کیلئے پیسہ اور منصوبہ بندی بھی بھارت نے کی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان کا رخ نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 871753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871753/اسٹاک-ایکسچینج-حملے-میں-سو-فیصد-بھارتی-ایجنسیوں-کا-ہاتھ-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org