QR CodeQR Code

اماراتی دہشتگردوں نے بحران میں گھرے یمنی خزانے سے مزید 280 ارب ریال چرا لئے

30 Jun 2020 23:22

عالمی میڈیا کیمطابق متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح دہشتگردوں "النخبہ الحضرمیہ" نے چوری شدہ ملکی کرنسی کو متعدد کنٹینیرز میں بھر کر شہر مکلا میں موجود سعودی ایئرپورٹ "الریان" پہنچا دیا ہے۔ "النخبۃ الحضرمیہ" (Hadhramaut Rangers Force) یمنی صوبے حضرموت کے باشندہ فوجیوں پر مشتمل جبکہ اسکے تمام کمانڈرز متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں اور اس مسلح گروہ کو امریکی لاجسٹک اور سعودی اسلحے کی بھی مکمل سپورٹ فراہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح دہشتگردوں نے یمن کے مرکزی بینک سے ملکی کرنسی کا ایک بڑا ذخیرہ چرا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی صوبے حضرموت کے شہر مکلا پر قابض اماراتی حمایت یافتہ مسلح گروہ "النخبہ الحضرمیہ" (Hadhramaut Rangers Force) نے چوری شدہ ملکی کرنسی کو متعدد کنٹینیرز میں بھر کر شہر مکلا میں موجود سعودی ایئرپورٹ "الریان" پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے بھرے کنٹینرز کو سعودی ایئرفورس کے طیاروں کی مدد سے الریان تک پہنچایا گیا ہے جبکہ ایک ہفتے پر مبنی اس ساری کارروائی دوران النخبہ الحضرمیہ کے دہشتگردوں کو سعودی فضائیہ کا مکمل تعاون حاصل تھا۔

واضح رہے کہ النخبۃ الحضرمیہ یمنی صوبے حضرموت کے باشندہ فوجیوں پر مشتمل ملیشیا ہے جس کے تمام کمانڈرز متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں جبکہ اس مسلح گروہ کو امریکہ کی جانب سے مکمل لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق اس گروہ کو حاصل امریکی لاجسٹک سپورٹ اور اماراتی کمانڈ کے ساتھ ساتھ اسلحے کے حوالے سے سعودی عرب کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔ یمنی صوبہ حضرموت میں امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بظاہر القاعدہ کے خلاف تشکیل دیا گیا یہ مسلح گروہ یمنی عوام کے خلاف وسیع پیمانے پر جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے جیسا کہ سال 2017ء میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ نے حضرموت اور عدن کے اندر اماراتی سرپرستی میں اس مسلح گروہ کی جانب سے بنائے گئے متعدد جیلوں کے بارے میں رپورٹ بھی شائع کی تھی جہاں ہزاروں بیگناہ یمنیوں کو شدید تشدد اور شکنجوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871762/اماراتی-دہشتگردوں-نے-بحران-میں-گھرے-یمنی-خزانے-سے-مزید-280-ارب-ریال-چرا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org