QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے وزراء نے حلف اٹھا لیا

30 Jun 2020 23:17

گورنر ہاوس گلگت میں سادہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نگراں وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں نگراں وزیر اعلی میر افضل خان، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان و دیگر حکام شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاوس گلگت میں سادہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نگراں وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں نگراں وزیر اعلی میر افضل خان، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا اور صوبائی سیکریٹریز سمیت اعلی سرکاری و سول شخصیات شریک تھیں۔ نگران وزراء میں آفتاب اسماعیل خان، شوکت رشید، سرور شاہ، محمد علی خان، محمد یٰسین، ناصر حسین، سید شبیہ الحسنین، جوہر علی، محمد علی قائد، رجب علی، عبدالجہان اور امام یار بیگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے نگران کابینہ کے ممبران کی منظوری دی تھی جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 871764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871764/گلگت-بلتستان-کی-نگران-کابینہ-کے-وزراء-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org