0
Tuesday 30 Jun 2020 23:45

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا

سندھ نے وفاق کو بتا دیا کہ صوبہ وفاقی ٹیکس جمع نہیں کریگا
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اسمبلی سیشن کے باعث موخر ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی لائسنس کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہو گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پنشن میں اضافےکا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔۔ وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں ایران، عراق اور دیگر ممالک کے لیے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا۔ کابینہ کو وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دے گی۔ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل بحی ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے پر بھی غور ہو گا۔ ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سر چارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ دوسری جنانب حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے لیے ٹیکس وصول نہ کرنے کے فیصلے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو آگاہ کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت یکم جولائی سے ود ہولڈنگ ٹیکس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جمع نہیں کرے گا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکہ ایکسائز ودہو لڈنگ ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایف بی آر کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایف بی آر ازخود انتظامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 871769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش