QR CodeQR Code

پب جی گیم نے لاہور کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

1 Jul 2020 09:37

پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ لاہور میں اس سے قبل بھی دو نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی۔ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق شہریار نے بڑے بھائی کے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کی۔ متوفی شہریار اور اسکے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔ شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کہ شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اسکے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی ہے۔ پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ لاہور میں اس سے قبل بھی دو نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 871794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871794/پب-جی-گیم-نے-لاہور-کے-ایک-اور-نوجوان-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org