QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کے بیان نے پی آئی اے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں، میاں رضا ربانی

1 Jul 2020 09:47

اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے کے حوالے سے بیان نے پی آئی اے کے لیے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی آئی اے عملی طور پر تقریباً بند ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔ میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ کیا بیان اس گٹھ جوڑ کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا جو حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے دام انکی جھولی میں ڈال دیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 871795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871795/وفاقی-حکومت-کے-بیان-نے-پی-ا-ئی-اے-کیلئے-سنگین-مشکلات-کھڑی-کر-دی-ہیں-میاں-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org