0
Wednesday 1 Jul 2020 10:32

لاہور، سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل 61 علاقے کھل گئے

لاہور، سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل 61 علاقے کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت 17 جون سے بند کیے گئے 61 علاقوں کو آج رات 12 بجے کھول دیا گیا، جبکہ دوسرے فیز میں بند کیے گئے 7 علاقوں میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 17 جون سے 14 روز کیلئے بند کیے گئے 61 علاقوں کو منگل کی رات بارہ بجے کھول دیا گیا۔ ان علاقوں میں رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ، داروغہ والا، سراج پورہ، جلو موڑ دھوبی محلہ، جوہر ٹاؤن کے اے بلاک، بی ون، ای، ایف ٹو، جی، ایچ، جے اور آر بلاک شامل ہیں۔ اسی طرح مصطفیٰ ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی، کینال ویو سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر کے علاقے شامل ہیں۔ لاہور کے دوسرے مرحلے میں بند کیے گئے 7 علاقوں میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیز ٹو کے دوران بند کیے گئے علاقے 3 جولائی کو کھلیں کے۔
خبر کا کوڈ : 871806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش