0
Wednesday 1 Jul 2020 20:08

کراچی دہشتگردی کے محرکات اور مقامی سہولت کار سامنے لائے جائیں، علامہ نیاز نقوی

کراچی دہشتگردی کے محرکات اور مقامی سہولت کار سامنے لائے جائیں، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے اصل محرکات اور مقامی سہولت کار سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی طویل عرصہ تک دہشتگردی، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم کا شکار رہا ہے، فوج اور رینجرز کی کارروائیوں کے باعث کسی حد تک امن و امان بحال ہوا ہے، جسے سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ لاہور میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی سیاسی حکومتیں اپنی وقتی مصلحتوں کی خاطر ان جرائم کی پشت پناہی کرنے والے عناصر سے چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی اس سے پہلے بھی شرانگیزیوں کے ثبوت تو ملتے رہے ہیں لیکن مقامی ایجنٹوں کیخلاف کوئی عبرتناک کارروائی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے جرائم کی بیخ کنی کی گئی ہو۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ِ حیات ہے۔ اس کا تحفظ پورے ملک کا تحفظ ہے۔ جبکہ ملک بھر کے مختلف حصوں کے شہری کراچی میں آباد ہیں، اس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، 12 مئی کے سانحہ سمیت کراچی میں ہونیوالی دہشتگردی کے ذمہ داروں، سہولت کاروں کو بے نقاب کئے اور نمونہء عبرت بنائے بغیر حقیقی امن کی بحالی ممکن نہیں۔ کراچی کا امن کاروبار اور ملکی اقتصادی ترقی کی بنیادی شرط ہے۔
خبر کا کوڈ : 871807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش