QR CodeQR Code

کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ "را" کی ناکام سازش ہے، ذکراللہ مجاہد

1 Jul 2020 11:04

امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سٹاک ایکسچینج حملے کو ناکام بنانے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، دہشتگردوں کی طرف سے سٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش تھی، اس بزدلانہ خود کش حملے میں ہمارے ازلی دشمن بھارت کی بدنام زمانہ دہشتگرد ایجنسی "را" ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ''را'' کی ناکام سازش ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں اسلامیان پاکستان کے عزم و حوصلے کو ختم نہیں کر سکتیں، جماعت اسلامی سٹاک ایکسچینج حملے کو ناکام بنانے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرف سے سٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش تھی، اس بزدلانہ خود کش حملے میں ہمارے ازلی دشمن بھارت کی بدنام زمانہ دہشتگرد ایجنسی "را" ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 871815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871815/کراچی-سٹاک-ایکسچینج-پر-حملہ-کی-ناکام-سازش-ہے-ذکراللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org