0
Wednesday 1 Jul 2020 11:25
جعلی اکاؤنٹس کیس

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تفتیش کیلئے نیب میں طلب

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تفتیش کیلئے نیب میں طلب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کو صبح 11 بجے نیب کے تفتیشی اہلکاروں کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانا ہے۔ سلیم مانڈوی والا پر اوورسیز کووآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ساتھ ہی ان پر پلاٹس کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ خیال رہے کہ نیب نے ایک ہی تفتیش میں انہیں دوسری مرتبہ طلب کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو جاری کردہ خط میں لکھا گیا کہ جب آپ 18 اکتوبر 2019 کو کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے تو ایک سوالنامہ آپ کو دیا گیا اور آپ کی درخواست پر اس کے جواب کے لیے 10 روز کا وقت دیا گیا تھا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اچھا خاصہ وقت گزر جانے کے بعد بیورو کو 28 فروری 2020ء کو آپ کا جواب موصول ہوا جس کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ سوال کے جوابات میں وضاحت یا تفصیلات نہیں تھیں۔ خط کے مطابق چنانچہ سوالنامے پر تفصیلی جواب جمع کروانے کے لیے آپ سے ایک مرتبہ پھر یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں ہونے کی درخواست کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش