QR CodeQR Code

آل خلیفہ رژیم عوام کے خلاف نئی سازشیں کرنے میں مصروف ہے، 14 فروری الائنس

25 Jul 2011 15:43

اسلام ٹائمز: بحرین کے انقلابی عوام کی نمائندہ جماعت 14 فروری الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی رژیم منامہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوام کے خلاف نئی سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق بحرین میں انقلابی حلقے کی نمائندہ جماعت 14 فروری الائنس کے مرکز ترجمان جناب عبدالرووف الشائب نے کہا ہے کہ منامہ مذاکرات میں عوام کا بنیادی مطالبہ جمہوری حکومت کا قیام تھا۔ انہوں نے آل خلیفہ رژیم کی جانب سے مذاکرات کے اعلان کو ایک سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات سے حکومت کا مقصد ملت بحرین کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنا تھا کیونکہ حقیقی مذاکرات کا مطلب تمام سیاسی جماعتوں کا حکومت کے ساتھ گفتگو میں شریک ہونا ہے۔
14 فروری الائنس کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت سیاسی اور گروھی بنیادوں پر دوسرے ممالک کے باشندوں کو شہریت دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی رژیم نے حال ہی میں ایسے 90 ہزار کویتی باشندوں کو بحرینی شہریت دینے کی رسمی پیشکش کی ہے جو "بدون" کے نام سے معروف ہیں۔ بدون باشندے اگرچہ کسی ملک کی شہریت نہیں رکھتے لیکن کویت کے اصلی شہری تصور کئے جاتے ہیں۔
جناب عبدالرووف الشائب نے کہا کہ بحرینی حکومت نام نھاد مذاکرات آغاز کرنے کے باوجود عام شہریوں کے خلاف طاقت کے کھلے استعمال اور تشدد آمیز اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الوفاق جو حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت تصور کی جاتی ہے کی جانب سے مذاکرات سے علیحدگی نے آل خلیفہ رژیم کے کریھ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ الشائب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت اپنے عوام کے ساتھ مخلص نہیں اور انکے خلاف طاقت کے استعمال اور جسمانی و روحانی تشدد کے ذریعے ثابت کر چکی ہے کہ عوام کیلئے کوئی اھمیت قائل نہیں۔
14 فروری الائنس کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی اور حکام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بحرینی عوام کے قتل عام کے جرم میں مقدمہ چلائے جانے کے خواھاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 87184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87184/آل-خلیفہ-رژیم-عوام-کے-خلاف-نئی-سازشیں-کرنے-میں-مصروف-ہے-14-فروری-الائنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org