0
Wednesday 1 Jul 2020 11:59

شہباز اور حمزہ پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

شہباز اور حمزہ پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نواز کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر آج فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں دائر کی، شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا پازیٹو ہوں، علامات ابھی موجود ہیں، گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہے، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دسمبر 2019ء سے فردِ جرم کے لیے پیش نہیں ہو رہے، ہائی کورٹ کو بھی شہباز شریف پر شک ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عام طور پر 3 ہفتوں میں کورونا وائرس کا مریض ٹھیک ہو جاتا ہے، شہباز شریف کے وکیل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کی تھی۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی عمر 69 سال ہے اور وہ کینسر کے مریض ہیں، وہ عبوری درخواستِ ضمانت میں گذشتہ روز ہائی کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق 2 جولائی کو شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔ احتساب عدالت لاہور نے میاں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 871852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش