0
Wednesday 1 Jul 2020 12:09

چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر دیا

چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چین اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے باعث چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کر کے انتہائی ماہر پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کر دی ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بھارت کی سرحد کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے اور پیشہ ور لڑاکا فوجی تعینات کیے ہیں۔ سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں سینکڑوں فوجیوں کو بھارت کی سرحد کے قریب دکھایا گیا ہے۔ ایک مقامی اخبار نے تبت صوبے میں چین کے ملٹری کمانڈر وانگ ہائیگیانگ کا بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج کی تعیناتی سے علاقے میں چین کی فوجی قوت اور کسی بھی کارروائی پر فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 871857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش