0
Wednesday 1 Jul 2020 12:41

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو آرٹلری، مارٹرز اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے نشانا بنایا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تلواری گاؤں میں نوجوان شہید ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش