QR CodeQR Code

کراچی میں قیامت خیز گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال

1 Jul 2020 12:57

درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جبکہ سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کا اثر 44 ڈگری تک محسوس کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جبکہ سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کا اثر 44 ڈگری تک محسوس کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے عوام کی زندگی محال ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم کراچی سمیت ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871866/کراچی-میں-قیامت-خیز-گرمی-اور-لوڈشیڈنگ-سے-عوام-کا-جینا-محال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org