0
Wednesday 1 Jul 2020 13:39

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 سے 4 روز تک موسم گرم رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج رات عمرکوٹ اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری ریکارڈ کيا گيا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے، شہر میں آئندہ 3 روز تک گرمی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے گرمی کی شدت ميں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش