0
Wednesday 1 Jul 2020 14:13

گلگت بلتستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کی غیر معمولی ملاقات

گلگت بلتستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کی غیر معمولی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ماضی میں ایک دوسرے کے بدترین سیاسی دشمن رہنے والے گلگت بلتستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے گذشتہ روز سکردو میں ملاقات کی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر گفت و شنید کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، اس سلسلے میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کئی حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گی اور ضرورت پڑنے پر بعض حلقوں سے مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحریک انصاف کو کسی قسم کی دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 871883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش