0
Wednesday 1 Jul 2020 15:03

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان ڈار

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عثمان ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس ایپلی کیشن کے اجرا پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن کے اجرا کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا؟، عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹائیگر فورس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔

 
خبر کا کوڈ : 871906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش