QR CodeQR Code

پنجاب میں رجسٹرڈ تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی

1 Jul 2020 16:05

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے دہشتگردوں کو فنڈنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے محکمہ داخلہ نے پہلے سے رجسٹرڈ تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب کی تمام این جی اوز کو ازسرنوء رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں رجسٹرڈ تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی تمام این جی اوز کو ازسرنوء رجسٹریشن  کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے دہشتگردوں کو فنڈنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے محکمہ داخلہ نے پہلے سے رجسٹرڈ تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب کی تمام این جی اوز کو ازسرنوء رجسٹریشن کروانے  کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ انڈسٹریز اور دیگر اداروں میں رجسٹرڈ این جی اوز نئی رجسٹریشن کرانے کی پابند ہوں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی بورڈ نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے این جی اوز کی از سر نوء  رجسٹریشن کیلئے انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بھی قائم کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ  پنجاب کابینہ نے نئی رجسٹریشن چیریٹی کمیشن کے تحت کرنے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے این جی اوز کو نئی رجسٹریشن کروانے کیلئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871914/پنجاب-میں-رجسٹرڈ-تمام-این-جی-اوز-کی-رجسٹریشن-منسوخ-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org