0
Wednesday 1 Jul 2020 16:27

پشاور پولیس کی غلط منصوبہ بندی، فائرنگ سے 2 راہگیر بچے زخمی

پشاور پولیس کی غلط منصوبہ بندی، فائرنگ سے 2 راہگیر بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کی جانب سے مشکوک افراد کو پکڑنے کے دوران کی گئی ناقص منصوبہ بندی کے باعث دو راہگیر بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح پشاور میں چارسدہ روڈ پر سردریاب پولیس چوکی کے اہلکاروں نے مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے باعث سڑک کنارے کھیل کود میں مصروف دو بچے زخمی ہوگئے، جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او چارسدہ نے غلط منصوبہ بندی، ملزمان کے فرار اور بچوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سردریاب پولیس چوکی کے انچارج سمیت تمام عملے کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش