2
Wednesday 1 Jul 2020 16:36

لگتا ہے "الحاقی منصوبہ" آج عملی شکل اختیار نہیں کر پائیگا، صیہونی وزیر خارجہ

لگتا ہے "الحاقی منصوبہ" آج عملی شکل اختیار نہیں کر پائیگا، صیہونی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے اپنے دبے الفاظ میں بھرپور عالمی دباؤ کے سامنے مزید فلسطینی اراضی پر قبضے کے صیہونی "الحاقی منصوبے" کے موخر ہو جانے کی خبر دیدی ہے۔ صیہونی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ آج الحاقی منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کر پائے گا۔ گابی اشکنازی نے صیہونی فوج کے ساتھ منسوب ریڈیو چینل "گالاتز" کی طرف سے "الحاقی منصوبے" پر عملدرآمد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم آج الحاقی منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں۔ صیہونی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہی سوال (صیہونی) وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے پوچھا جانا چاہئے کیونکہ مجھے لگتا ہے آج "الحاقی منصوبہ" عملی شکل اختیار نہیں کرپائے گا۔

صیہونی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ریڈیو کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں گذشتہ روز بین الاقوامی مذاکرات میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے، امریکی سیاسی مشیر و اٹارنی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر کے مشیر ایوی برکووِز (Avi Berkowitz) کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ایک اچھا منصوبہ ہے جو خطے پر مثبت اثرات ڈال کر فلسطینیوں سے (ہماری) جدائی کا موجب بن سکتا ہے۔ صیہونی وزیر خارجہ نے مزید فلسطینی اراضی پر قبضے کے حوالے سے اسرائیلی تنہائی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ صیہونی الحاقی منصوبے پر عملدرآمد کے لئے مزید شراکتداروں کی حمایت حاصل کرے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اعلان کر رکھا تھا کہ یکم جولائی (آج) کے روز مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 871916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش