1
Wednesday 1 Jul 2020 17:29
ایرانی جوہری معاہدے بارے سلامتی کونسل کا اجلاس

امریکہ کو چاہئے کہ وہ بدنیتی پر مبنی اپنا مسودہ مسترد ہونے سے قبل واپس لے لے، مجید تخت روانچی

امریکہ کو چاہئے کہ وہ بدنیتی پر مبنی اپنا مسودہ مسترد ہونے سے قبل واپس لے لے، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے ذریعے ایران پر اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوششوں کے بارے میں لکھا ہے کہ آج سلامتی کونسل کے اراکین نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے حوالے سے اپنی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اپنی تقاریر کے اندر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایران پر اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ناکام مسودے پر امریکہ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ قبل ازیں کہ دوبارہ مسترد ہو، امریکہ کو چاہئے کہ وہ بدنیتی پر مبنی اپنا مسودہ فورا واپس لے لے۔
 
خبر کا کوڈ : 871926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش