QR CodeQR Code

فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیل کی گرفتاری مہم جاری

فلسطینی مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 1 خاتون سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

1 Jul 2020 17:51

عرب ای مجلے فلسطینی آنلائن کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے رات کے اندھیرے میں فلسطینی مغربی کنارے کے شہروں نابلس، رام اللہ، طولکرم، الخلیل اور سلفیت پر اپنی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے حملہ کر کے اسرائیل میں قید ایک فلسطینی شہری کی اہلیہ سمیت متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مغربی کنارے کے متعدد مقامات پر آج علی الصبح حملہ کر کے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ عرب ای مجلے فلسطین آنلائن کے مطابق صیہونی فوجیوں نے رات کی تاریکی میں فلسطینی شہر نابلس اور اس کے گردونواح میں واقع یزن الزاغہ میں حملہ کر کے اسرائیلی جیل سے تازہ آزاد ہونے والے ایک فلسطینی شہری سمیت 3 دوسرے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی صوبے رام اللہ کے علاقے حنین نصارہ پر حملہ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی قید میں موجود فلسطینی شہری رامی فضایل کے گھر میں گھس کر اس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک اور کارروائی میں اپنی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے فلسطینی شہروں طولکرم، الخلیل اور سلفیت پر بھی حملہ کیا جہاں انہوں نے شہر سلفیت کے کفر الدیک اور اسکاکا نامی علاقوں میں متعدد فلسطینی شہریوں اور عوامی املاک کو بھی اپنا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871929/فلسطینی-مغربی-کنارے-پر-غاصب-صیہونی-فوج-کا-وسیع-کریک-ڈاو-ن-1-خاتون-سمیت-متعدد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org