QR CodeQR Code

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کیخلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

1 Jul 2020 17:59

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوراو اہلووالیا کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بے گناہ شہریوں پر فائرنگ دوطرفہ معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ بھارتی ناظم الامور گوراو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے 29 اور 30 جون کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی قابض فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہری کی شہادت اور 5 افراد کے زخمی ہونے پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوراو اہلووالیا کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بے گناہ شہریوں پر فائرنگ دوطرفہ معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین کو کام کرنے دے۔ واضح رہے کہ رواں سال بھارت نے جنگ بندی کی 1546 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 14 بے گناہ شہری شہید اور 114 زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 871930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871930/بھارتی-ناظم-الامور-کی-دفتر-خارجہ-طلبی-جنگ-بندی-کیخلاف-ورزیوں-پر-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org