0
Wednesday 1 Jul 2020 18:48

پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا اور کہا اسد قیصر متنازع ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کل اسپیکر قومی اسمبلی کنٹینر پر سوار کارکن لگ رہے تھے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اسپیکر اسد قیصر متنازع ہوچکے ہیں، ان کے خلاف وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیرہوابازی خوداستعفیٰ دیں اور مقدمہ ہوناچاہیے یہ غداری ہے، ایک بیان سےملک کونقصان پہنچایا ہے اسکاازالہ کون کرے گا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ پائلٹ کے پیچھے پورا نظام ہوتا ہے ،ذمے داری ایوی ایشن پر ہوتی ہے، پائلٹوں کی ڈگریوں میں مسئلے ہیں تو لائسنس اور ڈگریاں کون دیتا ہے ؟ اسپیکر کے رویہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اسپیکر نہیں۔ یاد رہے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، تحریک میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش