QR CodeQR Code

کیا اب چینی فوج گلوان وادی چھوڑے گی، التجا مفتی

1 Jul 2020 22:16

عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کیلئے کافی وقت میسر ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے بھارتی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔ بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، کیا گھر میں گھس کے مارا۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871944/کیا-اب-چینی-فوج-گلوان-وادی-چھوڑے-گی-التجا-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org